وسطی اٹلی میں شدید زلزلے کے جھٹکے٬50افرادزخمی٬متعددعمارتیں تباہ

زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ٬جھٹکے دارالحکومت روم میں بھی محسوس کیے گئے ٬اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) اٹلی میں وسطی شہر نورسیہ کے قریب ایک انتہائی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں متعدد عمارتیںتباہ ہوگئیں جبکہ 50سے زائد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ٬زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے٬یاد رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل بھی اٹلی میں ایک شدید زلزلے کے نتیجے میں کئی قصبے تباہ اور 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز آئے اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.6 بتائی گئی ہے جو کہ اگست میں آنے والے زلزلے سے زیادہ تیز ہے۔ابھی تک اس زلزلے کی وجہ سے ہلاکتوں کی اطلاعات نہیں موصول ہوئی ہیں تاہم 50افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ٬زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت روم میں بھی محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز صوبہ پیروگیا کے وسط سے تقریباً 68 کلومیٹر جنوب مشرق میں نورسیہ کے قصبے کے پاس تھا۔یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح پونے آٹھ بجے کے قریب آیا۔

متعلقہ عنوان :