کوئٹہ٬ پولیس ٹریننگ کالج میں خود کش حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے ٬سنی تحریک

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے صوبائی رہنما علامہ علی نوازالقادری کی قیادت میںقادری ہاؤس کراچی میںملنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں خود کش حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے جو لوگ قیام پاکستان کے مخالف تھے آج وہ افراتفری کی فضاء پیدا کرکے پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان علماء ومشائخ اہلسنت نے بنا یا تھا اور ان کے وارثا ن ہی اسکی حفاظت کریں گے اور مستحکم بنائیں گے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر خود کش حملہ اور پشاور دائود زئی انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اگرصوبائی حکومتیںحقیقی معنوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتیں تو یہ حالات پیدا نہ ہوتے اور غیر ملکی طاقتیں ہمارے ملک میں دخل اندازی نہ کرسکتیںاور عوام آپریشن ضرب عضب کے ثمرات سے محروم نہ ہوتیں حکومتی صفوں میں انتہا پسند وں کے سہولت کار موجود ہونیکی وجہ سے حکومت کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کر پارہی انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ ملک کو ترقی کرتا ہوا اور عوا م کو خوشحال ہوتا برداشت نہیں کر سکتے اس لیے آئے دن کسی نہ کسی ادارے کو یاعوامی مقامات کوحملے کا نشانہ بناتے ہیں ایسا کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جائے انکاکہناتھا کہ دہشت گرد انسان نہیں بھیڑے ہیں پاک آرمی ان کیخلاف جو آپریشن کررہی ہے ہم اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں آخرمیں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :