کوہلو٬بارکھان کے علاقعے ناہڑکوٹ سے لاش برآمد

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)بارکھان کے علاقعے ناہڑ کوٹ کے قریب سڑک کے کنارے نور علی ولد دین علی مری کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جیب سے ایک پرچی برآمد ہوا ہے جس پر نام وغیرہ لکھے تھے تاہم رہائشی جگہ درج نہیں تھا بارکھان ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے مطابق شخص کی موت نارمل حالت میں ہوئی ہے اور شخص کی جسمانی حالت سے ظاہر ہوتی ہے کہ شخص یا تو کافی عرصہ ویران علاقے میں رہا ہے یا کسی جیل وغیرہ میں قید تھا اور لاش بارکھان سول ہسپتال میں پڑی ہے ۔