ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کاقافلہ اسلام آباد روانہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ضلع ناظم سردار شیربہادر سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ دونومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر عمران خان کی کال پردو نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے چارسوسے زائد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ اتوار کے روز ایبٹ آباد سے روانہ ہوگئے ہیں۔

ضلع ناظم سردار شیربہادر براستہ گلیات اسلام آباد جائیں گے۔ جہاں سے وہ پیدل بنی گالہ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سردار شیربہادر کاکہناتھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔ ان شاء اللہ میں پیدل چل کر بنی گالہ پہنچنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ اور دونومبر کے دھرنے کو ہر صورت کامیاب بنایاجائے گا۔