صوابی٬ یار حسین پولیس نے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگاکرقاتل کو گرفتار کر لیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) یار حسین پولیس نے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگالر قاتل کو گرفتار کر لیاڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایک ماہ قبل ایک ویران جگہ پر لڑکی کی لاش پڑھی تھی مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی لاش کو تحویل میں لے کر وارثان نے نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جس پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے ملزم کی سراغ رساں کے لئے ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور پشم گل خان ٬ایس ایچ او یارحسین جواد خان کو ٹاسک سونپ دی گئی ٬جس پر ایس ایچ او جواد خان ٬اے ایس آئی شہنشاہ خان ٬و دیگر تفتیشی ٹیم مقرر کر کے انہوں نے محنت اور جدید پولیسنگ کی بدولت آخر کا مقتول مسماة( ر) کی قاتل رومان خان ولد حیدر علی سکنہ گھومبت کو گرفتار کر لیا ٬ملزم نے مقتولہ کو گھرسے شادی اور شاپنگ کے بہانے بھگا کرقتل کیا تھا دریں اثناء ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد کی قیادت میں ایس ایچ او ہارون خان ٬ اے ایس آئی زبیر خان ٬ایوب خان و دیگر آفسران نے علاقہ کالوخان میں شیخ جانہ ٬مناگئی ٬و دیگر آس پاس علاقوں میں جرائم پیشہ ومنشیات فروشوں کے خلاف کامیاب مہم کے دوران اس ہفتہ میں 14مجرمان اشتہاریوں کو دھرلیے ٬جبکہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 13کلو چرس ٬3کلو سے زائد ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرلی ٬ مزید کاروائی جاری ہے اسی طرح ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او ٹوپی فواد خان ٬سب انسپکٹرز ٬زر نبی خان ٬الطاف خان بمع پولیس نفری کے ہمراہ ٹوپی مضافاتی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرکے پولیس کو مطلوب اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی ٬دوران سرچ اپریشن 4مجرمان اشتہاری محمد امین سکنہ منڈی تجوڑی لکی مروت جرم 302,324 ٬محمد شفیق سکنہ اٹک ٬جہانزیب اور کوثرکو گرفتار کر لیے جبکہ 15مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش کی گئی ٬جبکہ جرائم پیشہ افراد کو امدادیان و سہولت فراہم کرنے والے سہولت کار بھی گرفتار کر لئے۔

متعلقہ عنوان :