ہنگو٬چرچ آف پاکستان میں فری میڈیکل کیمپ٬100 سے زائدمریضوں کومفت عینکیں فراہم کی گئیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) چرچ آف پاکستان میں فری میڈیکل کیمپس منعقد٬سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ اورفری ادویات کی فراہمی٬امراض چشم کے 60مریض مفت آپریشنزکے لئے الشفا ء ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی ونگ کے صوبائی رہنماء پیر نصیب چند کی جانب سے کوہاٹ چرچ آف پاکستان میں اقلیتی برادری کے لئے فری میڈیکل کیمپس منعقد کئے گئے۔

جس میں ماہر ڈاکٹروں اور عملہ نے خدمات انجام دیتے ہوئے سینکڑوں مریضو ں کا مفت طبی معائنہ کرتے ہوئے فری ادویات بھی فراہم کیں۔امراض چشم کی60مریضوں کو مفت آپریشنز کے لئے الشفاء آئی ہسپتال کوہاٹ منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ 100سے زائد مریضوں کو مفت عینک فراہمی٬40مریضوں کو لینز لگانے سمیت میڈیکل کیمپ میں آنے والے سینکڑوں مریضوں کو ٹرانسپورٹیشن کی مفت سہولت بھی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی کے صوبائی اقلیتی رہنماء و سابق صدر پیر نصیب چند نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتی برادری سمیت ملک بھر کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی آئین و منشور کا حصہ ہے۔اس موقع پر اقلیتی برادری کے رہنمائوں رحمت کھوکھر٬یوحنا گروپ کے عمائدین٬چوہدری طارق ٬صابر بھٹی ٬چیئر مین آل مینارٹی جاوید ناچیز اور پاسٹر کوہاٹ چرچ آف پاکستان شاہد نے عظیم قومی خدمت پر اقلیتی برادری کی جانب سے پی پی پی کی صوبائی رہنماء پیر نصیب چند کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :