دنیا بھر میں پاکستان ایک اہم خطہ سرزمین ہے ٬ْ سی پیک منصوبہ مکمل ہونے پر خوشحالی آئیگی ٬ْ سینیٹر عبد القیوم

2018ء تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے چھٹ جائیں گے ٬ْ خطاب

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سینیٹر عبدالقیوم اعوان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان ایک اہم خطہ سرزمین ہے جس کی خاص اہمیت ہے ٬ْ سی پیک منصوبہ مکمل ہونے پر پاکستان میں خوشحالی آئیگی ٬ْ 2018ء تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ وہ دبئی میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی طرف سے دئیے گئے ایک عشائیہ میں کررہے تھے۔

عبدالقیوم نے کہا کہ مسلم لیگ ن وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہر طرح کے بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این پورے گلف ریجن میں چودھری نورالحسن تنویر کی قیادت میں کامیاب جارہی ہے۔ میرے اعزاز میں کوئی عشائیہ یا تقریب یو اے ای میں ہو٬ سعودی عرب٬ قطر یا گلف کے کسی بھی ملک میں ہو وہاں پس پشت تعاون چودھری نورالحسن تنویر کا ہی نظر آتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی قیادت میں پی ایم ایل این مستحکم اور مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

عبدالقیوم نے کہا کہ جو لوگ پی ایم ایل این کی اس ٹیم کا اب حصہ نہیں رہے انہوں نے یقینا ماضی میں اچھا کام کیا ہے لہٰذا اگر مزید بہترین کے لئے نئے لوگوں کو آگے لایا گیا ہے تو اسے بھی من و عن تسلیم کرنا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )گلف ریجن کے صدر چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ ن لیگ امارات میں تبدیلی مسلم لیگ ن کی بہترین کے لئے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ صدر خواجہ عبدالوحید پال کو مسلم لیگ ن سے نکالا نہیں گیا بلکہ پی ایم ایل این کے وسیع تر مفاد کے لئے مشترکہ طور پر احسن فیصلہ کیا گیا ہے ۔