قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ذاتی کاروبار کے خواہشمند طالبعلموں کے لئے سیمینار

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں خوشحال کپ (پروسپیریٹی ) کے نام سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک( اے کے ڈی این) کی ٹیم نے شرکت کی ۔سیمینارکا مقصدذاتی کاروبار کے خواہشمند طالبعلموں کوگائیڈ لائن دینا اورطالب علموں کی سوچ اور لائف پلان کو اجاگر کرنا ہے جو ان کے مستقبل کو شاندار بنانے میں کارآمد ثابت ہو۔

(جاری ہے)

ایسے پراگرامزکے ذریعے طالب علموں کو یہ موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بزنس آئیڈیاز کو شیئر کریں اور مختلف کاروباری ماہرین سے رہنمائی اور مواقع حاصل کرسکتے ہیں ۔تقریب میںآغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ممبر کریم اللہ نے کہا کہ یہ ایک ایسے خواب کی تعبیر ہے جس کے ذریعے مسائل کا حل بھی نکالا جاسکتا ہے اور وسائل کا بہتر استعمال بھی ہوسکتا ہے۔

انہوںنے بزنس کا شوق رکھنے والوں کی مدد کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انٹرپینیور شپ سینٹر کے انچارج محفوظ اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آگاہی کی کمی ہے لیکن ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔بزنس کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ یونیورسٹی ٬ کالجز اور مختلف تعلیمی ادارے ہیں ۔ تقریب سے اے کے ڈین این کے ممبر محمد الیاس نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :