وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مدینہ کالونی میں مقیم غریب اور معذورافرادکو فوری طور پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کی ہدایت

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کمشنر بلتستان ریجن اور ڈپٹی کمشنر سکردو کو ہدایت کی ہے کہ مدینہ کالونی میں مقیم غریب٬ یتیم اور معذور افرادکو فوری طور پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سینئر وزیر اکبر تابان اور گلگت بلتستان کونسل کے رکن وزیر اخلاق مدنیہ کالونی کا دورہ کریں گے اور مدینہ کالونی میں موجودبیوائوں اور یتیموں کی کفالت کیلئے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :