اترپردیش٬ انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ملائم سنگھا ر اور انکے بیٹے میں اختلافات٬ سماج وادی پارٹی دو حصوں میں تقسیم

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء)بھارتی ریاست اترپردیش میںانتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے یادو خاندان میں پھوٹ پڑگئی ٬ ملائم سنگھ اور ان کے بیٹے اکھلیش یادو کے درمیان زبردست اختلاف پیدا ہوگیا جس سے سماج وادی پارٹی دو حصوںمیں تقسیم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ملائم سنگھ یادو کی علاقائی جماعت سماج وادی پارٹی تقریبا 30 برس سے ریاست کی سیاست کا محور بنی ہوئی ہے ٬ اس میں پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے خاندان کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی اور پارلیمنٹ کے رکن٬ وزیر اور دوسرے اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔

ریاست میں انتخابات ہونے والے ہیں اور انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے یادو خاندان میں پھوٹ پڑگئی ہے اور ملائم سنگھ اور ان کے بیٹے اکھلیش یادو کے درمیان زبردست اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔ پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوتی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔ اترپردیش میں ملائم سنگھ یادو اور بہار میں لالو پرساد کی ساست کا دور اب مندمل ہوتا ہوا محسوس ہورہا ہے۔ بدلتے ہوئے سیاسی پس منظر میں ان رہنماں کا دور ختم ہوچکا ہے ۔ تمل ناڈو میں اے آئی ڈی ایم کے کی رہنما جیاللتا دو مہینے سے ہسپتال میں ہیں۔