Live Updates

نوازشریف کو چوری کا پیسہ ہضم نہیں ہونے دونگا٬ایک جرم کو چھپانے کیلئے قوم کا کتنا پیسہ ضائع کیاجارہا ہے٬نوازشریف سن لو میں جب تک زندہ ہوں آپ کا پیچھا کرتاررہوں گا٬پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے

تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چوری کا پیسہ ہضم نہیں ہونے دونگا٬ایک جرم کو چھپانے کیلئے قوم کا کتنا پیسہ ضائع کیاجارہا ہے٬نوازشریف سن لو میں جب تک زندہ ہوں آپ کا پیچھا کرتاررہوں گا٬پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے۔اتوار کو تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مجرم کو بچانے کیلئے قوم کا کتنا پیسہ ضائع ہورہا ہے٬وزیراعظم کی کرپشن کو چھپانے کیلئے ریاستی مشینری استعمال ہورہی ہے٬کارکنوں نے ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر گونواز گو کے نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم آپ سے حساب لے گی٬مجرم کو کبھی وزیراعظم تسلیم نہیں کروں گا٬ایک مجرم کو بچانے کیلئے قوم کا کتنا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے٬نوازشریف کو چوری شدہ پیسہ ہضم نہیں کرنے دیں گے٬بتایا جائے کہ مجھے کس لئے نظربند کیا گیا ہے٬بنی گالہ کو سیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک مجرم کو بچانے کیلئے قوم کا کتنا پیسہ ضائع ہورہا ہے٬نوازشریف آپ لوگوں کو نہیں روک سکیں گے٬نوازشریف لوگوں کا جذبہ بڑھتا جارہا ہے٬نوازشریف آپ کا کیا خیال ہے لوگ ڈر جائیں گے٬جت زندہ ہوں میں مجرم کا پیچھا کروں گا٬تحریک انصاف کے کارکن بنی گالہ پہنچیں٬ہم نہیں حکومت ناکے لگا کر جرم کر رہی ہے٬جرم ہم نہیں حکومت کر رہی ہے٬پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں کارکن پہنچیں٬احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات