ہجرت کر نے والے پرندے مسلسل 10 ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ٬ سویڈش ماہرین

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:30

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سویڈن کے مارین نے کہا ہے کہ ایک براعظم سے دوسرے براعظم میں ہجرت کر کے جانے والے پرندے مسلسل 10 ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق لونڈ یونیورسٹی کے ماہر اور محقق اینڈس ہیڈن سٹروم نے کہا ہے کہ پرندے خاص طور پر مائیگریٹری پرندے زیادہ تر وقت پروازکرتے ہوئے گزارتے ہیں اور اب پرندوں کے جسم کے کام کرنے بارے یعنی فزیالوجی بارے حالیہ مطالعاتی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ہجرت کر نے والے پرندے زمین پر اترے بغیر مسلسل 10 ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ قبل ازیں سائنسدانوں نے قرار دیا تھاکہ مخصوص نسل کے ہجرت کر نے والے پرندی مسلسل 7 ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔