زرمبادلہ کی ادائیگی پر کوئی پابندی نہیں لگائی

پالیسی میں بھی کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ٬ چین

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چین نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا ہے کہ چین زرمبادلہ پر پابندیاں مزید سخت کررہا ہے ٬ غیر ملکی کرنسی کی سرکاری ادارے (ایس اے ایف ای ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی حکومت زرمبادلہ کی فروخت پر کنٹرول سخت نہیں کررہی نہ ہی اس نے اس سلسلے میں کوئی نئی پابندیاں لگائی ہیں اور نہ ہی غیر ممالک نے ادائیگیوں کے سلسلے میں کوئی رکاوٹیں پیدا کی ہیں ٬ ابھی تک وہی قانون لاگو ہیں اور پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ٬ زرمبادلہ میں ہر قسم کی ادائیگیاں معمول کے مطابق جاری ہیں تاہم ادائیگیوں کے سلسلے میں ان کی شفافیت کا ضرور جائزہ لیا جاتا ہے تا کہ انہیں موجودہ قوانین کے مطابق بنایا جا سکے ٬چینی بینکوں نے اس سال کی دوسری سہ ماہی 49ارب ڈالر کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی میں 69.6بلین امریکی ڈالر کی غیر ملکی کرنسی فروخت کیلئے پیش کی تاہم یہ پہلی سہ ماہی کے 124.8ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہت کم رہی اور اس طرح زرمبادلہ مارکیٹ میں چینی یوآن امریکی ڈالر کے مقابلے میں چھ سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :