چین اور جاپان کو تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں

جاپان چین کے ساتھ رابطوں میں اضافے کا خواہش مند ہے دونوں قریبی ہمسائے ہیں ٬ چینی اور جاپانی وزرائے تجارت میں بات چیت

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چین اور جاپان کے وزرائے تجارت نے یہاں گیارہویں ’’چین جاپان سائوتھ کوریا اقتصادی اور تجارتی وزارتی‘‘ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا ۔چین کے وزیر تجارت گائو ہو چینگ نے کہا کہ چین اور جاپان آپس میں قریبی ہمسائے اورتجارتی شراکت دار ہیں اور انہوں نے تعلقات کو معمول پر لانے اور اقتصادی تعاون کیلئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ٬ اس لئے انہیں اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان کو تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں اور جبکہ چین درمیانی درجے سے ترقی کے اعلیٰ درجے کی طرف جارہا ہے کہ دونوں ملکوں کو عملی تعاون میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جاپان کے وزیر صنعت و تجارت ہیرو شیگے سیکو نے کہا کہ وہ چین جاپان اقتصادی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور وہ چین میں نئی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر جاپانی سرمایہ کاروں کی مدد کے خواہش مند ہیں وہ سروس اوردیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری اور تعاون کو توسیع دینے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جاپان سمجھتا ہے کہ جی 20-کے سربراہ ہونے کی حیثیت میں چین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے ور جاپان علاقائی اور عالمی معیشت کی ترقی کیلئے چین کے ساتھ تعاون اور رابطوں میں اضافے کا خواہش مند ہے ۔

متعلقہ عنوان :