فوٹو گرافی کے مقابلے میں چینیوں کی شاندار کار کردگی

چینی فوٹو گرافر کی دیہی سکول کے کلاس روم کی تصویر یادگار بن گئی پانچ کیٹیگر یز میں تیئس فوٹوگرافروں نے انعامات حاصل کئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:50

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چینی فوٹو گرافی کے عالمی مقابلے میں شاندار کار کردگی کا مظاہر ہ کیا ہے ٬ یہ مقابلے ہمدان انٹرنیشنل فوٹو گرافی ایوارڈ کے جنرل سیکر علی بن ثالث نے کہا کہ پہ پانچویں سالانہ مقابلے تھے جن میں چینی فوٹو گرافروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ٬تیسر ے سیزن کے مقابلوں میں گرینڈپرائز چین کے زائو فویانگ نے حاصل کیا ٬ انہوں نے چین کے ایک دیہی علاقے کے کلاس روم کی تصویر بنائی تھی جو یاد گار ثابت ہوئی ٬ یہ تصویر دنیا بھر میں بہترین ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چینی فوٹو گرافروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ یہ ان کے لئے اپنے آپ کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کا بڑا موقعہ فراہم کرے گا ٬ مشرق و سطیٰ سے باہر کے ممالک میں سے چین کی شرکت ہماری لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے ٬ ان مقابلوں میں پانچ کیٹیگریز میں تیئس فوٹو گرافروں نے انعامات حاصل کئے جن میں مجموعی طورپر 4لاکھ 23ہزار امریکی ڈالر کی رقم تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :