پہلے عالمی فوجی مقابلوں میں چینی وفد کی شاندار کارکردگی

چینی فوجی دستہ کی پھرتی٬جنگی اہلیت اور کارکردگی کو زبردست سراہا گیا مقابلوں میں سولہ ملکوں کی انیس ٹیموں کے 326ارکان نے حصہ لیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے ) کے وفد کی لاہور میں منعقدہ پہلے بین الاقوامی جسمانیپھرتی اور جنگی اہلیت (پی اے سی ای ایس ) کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر زبردست تعریف کی ہے ٬ پاکستانی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جو ان مقابلوں کی میزبانی کررہے تھے کہا ہے کہ چینی وفد کی کارکردگی بہت ہی غیر معمولی تھی ٬ چینی وفد نے پانچ مقابلوں میں سے تین جیت لئے ٬ پہلا بین الاقوامی پی اے سی ای ایس مقابلہ اٹھارہ اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوا جس میں پانچ مقابلے شامل تھے اور ان میں جنگی اہلیت کا ایک ٹیسٹ 3.2کلومیٹر کی دوڑ ٬پل اپس ٬ سٹ اپس اور پش اپش تھے ٬ مقابلے کا طریقہ کار بالکل حقیقی جنگ کی طرح تھا ٬ ان مقابلوں میں سولہ ملکوں کی فوجی ٹیموں نے حصہ لیا یا بطور مبصر ان میں شریک ہوئیں ٬ انیس ٹیموں کے 326ارکان نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ٬ چینی وفد بائیس ارکان پر مشتمل تھا ٬ ان میں سے زیادہ تر پیپلز لبریشن آرمی کے چودہویں گروپ سے تعلق رکھتے تھے ٬ وہ پاکستان میں اعلیٰ تربیت حاصل کرنے کے بعد آئے تھے ٬ مقابلوں میں چینی فوجی ٹیم نے سعودی عرب ٬ نیپال اور دیگر ممالک کی فوجی ٹیموں سے مقابلہ کیا ٬ چینی دستوں نے 3.2کلومیٹر کی دوڑ پل اپس اور جنگی اہلیت کے ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ٬ جنگی اہلیت کے ٹیسٹوں میں چینی وفد نے انفرادی ٹیسٹوں میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں ٬ اپنے بہترین نظم و ضبط ٬ شاندار پیشہ وارانہ کار کردگی اور ٹھوس تربیتی بنیادوں کے باعث چینی فوجی وفد کو منتظمین اور دیگر ممالک کی ٹیموں نے بہت سراہا ۔

(جاری ہے)

منتظمین کا کہنا تھا کہ چینی فوج فسٹ کلاس خصوصیات کی حامل ہے اور اس نے بڑی کامیابی سے چینی فوج کی اہلیت کو اجاگر کیا ہے ۔