جرمن وزیر خارجہ کے دورہ ویتنام کا آغاز

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر تین روزہ دورے پر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچ گئے ہیں۔ اٴْن کے ہمراہ کاروباری اور ثقافتی وفد بھی ہے۔ اس کا امکان ہے کہ وہ ویتنامی وزیراعظم نوئن چوان فٴْوک سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے جرمن وزارتِ خارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ اشٹائن مائر اپنے ویتنامی ہم منصب فام بنہ سے ملاقات کے دوران دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ علاقائی معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دورے پر جرمن وزیر خارجہ ویتنام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر جرمن اور یورپی تشویش کا اظہار بھی کریں گے۔ وہ اپنے وفد کے ہمراہ جنوبی شہر ہوچی منہ سٹی کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :