جھوٹ اور الزامات کے باعث عمران کا گراف نیچے آیا٬مریم نواز

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا گراف نیچے آنے کا سبب سیاسی حماقتیں ہیں بلکہ جھوٹ اور الزامات ہیں ۔ سکیورٹی اجلاسوں میں صرف حکومتی سکیورٹی حکام ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا گراف نیچے آ رہا ہے اور یہ صرف اور صرف ان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی بات سے ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حکومتی امور کا پتہ ہے تو اور معاملات جان لیں سکیورٹی اجلاسوں مین صرف حکومتی و سکیورٹی حکام ہوتے ہیں ۔ (جاوید)