چین نے اپنا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار نمائش کیلئے پیش کردیا

عوام کو ملکی دفاعی طاقت کا علم ہوگا٬ کسی ملک نے ایسا اقدام نہیں کیا٬ ترجمان وزارت دفاع

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) چین نے اپنی ایک ایٹمی آبدوز عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کردی ہے ٬ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا یہ ملک کا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار ہے ٬ اس سے قبل کسی ملک نے عوام کے سامنے اس قسم کا ہتھیار پیش نہیں کیا ہے ٬ چین یہ امتیاز حاصل کرنے والا پہلا ملک ہے ٬ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی بدولت عوام کو اپنے ملک کی قابل رشک اور تیزی سے بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کا علم ہوگا ٬ دریں اثنا انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر ملک میں بنائے جانے والے جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز کا ڈھانچہ شپ یارڈ میں تیار ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اب ورکرز اس میں ا?لات اور ساز و سامان نصب کر رہے ہیں جس کے بعد جہاز مکمل طور پر تیار ہو جائے گا۔ مبصرین کے مطابق دفاعی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس سے قبل صدر ڑی جن پنگ کو ایک ایسے حکمران کے طور پر اجاگر کرنا ہے جو اپنے ملک کو توقع سے زیادہ مضبوط بنانے کی اہلیت رکھتا ہی

متعلقہ عنوان :