چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق٬ 2 زخمی

سرگودھا روڈ پر دو ڈمپر تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) سرگودھا روڈ پر 2 ڈمبروں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث 2 ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے٬ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی افراد کوعلاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :