چینی جاسوسوں کاحملہ٬ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسیز کے سسٹم ہیک کرلیے

ہیکنگ کی ان وارداتوں میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں٬ ایف بی آئی کی تحقیقات اور جنگی منصوبہ بندیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا٬امریکی ماہرین کا انکشاف

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) چینی جاسوسوں نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسیوں کے سسٹم اور سرکاری حکام کے ای میل ہیک کر کے انتہائی اہم راز چرا لیے ٬چینیوں نے ہیکنگ کی ان وارداتوں میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں٬ ایف بی آئی کی تحقیقات اور امریکہ کی جنگی منصوبہ بندیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی ہیکرز کے امریکی اداروں کے سسٹم ہیک کرنے کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں۔

اب امریکی ماہرین نے اس حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جو جلد جاری کی جائے گی۔ تاہم اس کے مندرجات منظرعام پر آ گئے ہیں جنہوں نے امریکی حکام کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی جاسوسوں نے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسیوں کے سسٹم اور سرکاری حکام کے ای میل ہیک کر کے انتہائی اہم راز چرا لیے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا تھا کہ چینیوں نے ہیکنگ کی ان وارداتوں میں امریکی ایٹمی ہتھیاروں٬ ایف بی آئی کی تحقیقات اور امریکہ کی جنگی منصوبہ بندیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

امریکی ماہرین کی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی خفیہ ایجنسیاں امریکی نیشنل سکیورٹی کے سسٹمزپر متواتر حملے کر رہی ہیں اور اب تک انتہائی حساس معلومات چوری کر چکی ہیں جن میں ایٹمی ہتھیاروں اور جنگی منصوبہ بندیوں کے راز بھی شامل ہیں جن کا افشاء ہونا امریکی نیشنل سکیورٹی کے لیے سنگین نتائج کا حامل ہو گا۔ یہ راز افشاء ہونے کے بعد چین امریکی فوج کی اہلیت و قابلیت سے پوری طرح آگاہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ یو ایس چائنہ اکنامک اینڈ سکیورٹی ریویو کمیشن نے مرتب کی ہے جو 16نومبر کو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :