حکومت پاناما سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دو نومبر سے قبل جو ڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے قانون کو منظورکر لے

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بظاہر حکومت کو موجودہ بحران سے نکلنے کا ایک موقع فراہم کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ وہ پاناما اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے دو نومبر سے قبل جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے قانون کو منظور کرلے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکے اور پاناما پیپرز کی انکوائری کے حوالے سے اپوزیشن کے تیار کردہ بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر پیش کردہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کمیشن کے قیام کے حوالے سے ایک آرڈیننس بھی جاری کرسکتی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر حکومت نے آپ کی یہ تجویز قبول کرلی تو کیا پی ٹی آئی 2 نومبر کا احتجاج منسوخ کردیگی تو انہوں نے کہا کہ صرف اعلان کافی نہیں ہوگاہم پارلیمنٹ میں عمل درآمد چاہتے ہیں ٬ْ پہلے انہیں ایسا کرنے دیں۔

متعلقہ عنوان :