چنیوٹ ٬ْ سرگودھا روڈ پر ڈمبروں میں تصادم ٬ْ چار افراد جاں بحق ٬ْدو زخمی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سرگودھا روڈ پر دو ڈمبروں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث 2 ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے٬ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ٬ْلاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی افراد کوعلاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :