بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ٬ْ چار شہری زخمی

ْترجمان پاک فوج نے وادی نیلم میں کسی پاکستانی چوکی کی تباہی کا بھارتی دعویٰ غلط قراردیدیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اوربھارتی فورسز نے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپال٬ چپراڑ٬ پکھلیاں اور شکر گڑھ سکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 شہری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چناب رینجرزکی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا گیا اوربھارتی چوکیوں کوموثرطورپرنشانہ بنایا گیا نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج نے وادی نیلم میں کسی پاکستانی چوکی کی تباہی کا بھارتی دعوی غلط قراردیا ہے۔