مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بڑی بڑی بیکریوں میں کیڑے مکوڑوں اور گندگی کے ڈھیر

ملازمینوں کے نہ تو بال کٹے ہوئے ہیں نہ تو ہاتھوں میں دستانے اور نہ ہی کوئی اور سیکیورٹی‘ پسینے اور گندگی ان اشیاء میں استعمال ہورہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)مظفرآباد کے مختلف علاقوں گھڑی پن ٬ اولڈ سیکرٹریٹ ٬ بینک روڈ ٬ اپر اڈہ ٬ سماں بانڈی ٬ چہلہ بانڈی سمیت دیگر مقامات پر بڑی بڑ ی بیکریوں میں جہاں کیک ٬ ڈبل روٹی ٬ بن ٬ سمیت میٹھائیاں بنتی ہیں وہاں پر میڈیا کی عدم توجہ کے باعث کیڑوں مکوڑوں اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بنانے والے ملازمینوں کے نہ تو بال کٹے ہوئے ہیں نہ تو ہاتھوں میں دستانے اور نہ ہی کوئی اور سیکیورٹی‘ پسینے اور گندگی ان اشیاء میں استعمال ہورہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ استعمال کرنے والی عوام پیسے دے کر اپنے لئے بیماری خرید کر لے جاتے ہیں بیمار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق مظفرآبا دکے مختلف علاقوں میں بڑی بڑی نامی گرامی بیکریوں میں باسی اور گندگی کے درمیان یہ مال تیار کیا جاتا ہے جبکہ ما ل بنانے والے ملازم گندے کپڑے ٬ بال لمبے اور پسینے سے شربور ہونے کے باجود یہ مال بنانے میں مگن ہوتے ہیں جو بعد میں مختلف تقاریب کے اندر عوام بڑے شو ک سے کھاتی ہے کبھی انھوں نے بنائی جانے والی جگہ کا معائنہ نہیں کیا اور نہ ہی میڈیا نے اس طرف توجہ دی جہاں کیڑے مکوڑے ٬چوہے لال بیگ زندہ مردہ دندناتے پھرتے ہونگے ضلعی انتظامیہ ٬ ڈپٹی کمشنر ایسی بیکریوں کا خود چیکنگ کریں اور گندگی اور بغیرملازمین کے ڈریس کے نہ بنانے دیں خلاف ورزی کرنے والوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام مزید بیماریوں سے بچ سکیں ۔