میرا نے ایک بار پھر چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ کر لیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے ایک بار پھر چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ کر لیا ٬اداکارہ امریکہ میں سرجری کرائیں گی اور اس کے بعد کچھ روز قیام کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ کر لیا ہے جس کیلئے امریکہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ میرا پلاسٹک سرجری کرانے کے بعد کچھ عرصہ امریکہ میں ہی قیام کریں گی اور بعد میں پاکستان واپس آکر دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیں گی ۔

متعلقہ عنوان :