وزیر اعظم نے پرویز رشید کی صورت میں صدقہ دیا ٬ ابھی بڑی قربانی باقی ہے‘ شیخ رشید

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز رشید کی صورت میں صدقہ دیا ہے ابھی بڑی قربانی باقی ہے ۔ ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی اور نہیںبلکہ خود حکمران نظام کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ بھئی اگر چوری نہیں کی تو پھر تلاشی دینے میں کیا حرج ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن حکمران خاندان کی مزاحمت سے ثابت ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ دال کی پوری ہانڈی کالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پرویز رشید کا صدقہ دیا ہے انہیںبڑی قربانی دینا ہو گی ٬ عدم اعتماد ہو یا استعفیٰ حکمرانوں کا جلد صفایا ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے راز فاش کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اس میں ایک نہیں پانچ لوگ شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دو نومبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا ٬ قوم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ باہر نکلے اور کرپشن کے ناسور کو دفن کر کے اس پر اپنے ہاتھوں سے مٹی ڈالے ۔

متعلقہ عنوان :