ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا 70فیصد کام مکمل ہوگیا ہے‘ عرفان دولتانہ

سی پیک کے منصوبوں میں پاکستان اور چین کی ترقی اور خوشحالی شامل ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا 70فیصد کام مکمل ہوگیا ہے٬سی پیک کے منصوبوں میں پاکستان اور چین کی ترقی اور خوشحالی شامل ہے٬سی پیک جیسے منصوبوں نے مستقبل کی بھی منصوبہ بندی کرنی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ٬روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور ہم بہت جلدتوانائی بحران پر قابو پالیں گے اوریہ سب کامیابیاں چین کے تعاون سے جاری سی پیک منصوبوں کی بدولت ممکن ہورہی ہیں۔

پاکستانی قوم سی پیک منصوبے شروع کرنے اور ملک سے توانائی بحران کے خاتمے میں مدد دینے پر چینی حکومت اور عوام کی احسان مند ہے اور یہاں کام کرنے والے ہر چینی انجینئر اور مزدور لگن اور محنت سے کام کررہے ہیں ۔ اس منصوبے ا گلے سال جون تک پیداوار شروع ہو جائے گی ۔ ملک کی ترقی کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔