شام اورعراق کی صورتحال دنیا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے٬ حسن روحانی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران عہدیدار فیدیریکا موگیرینی کے دورہ ایران کے موقع پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق میں دہشت گردوں کی کارروائیاں حقیقی معنوں میں پوری دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق٬ حسن روحانی نے فیدیریکا موگیرینی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اگر خطے میں اس دہشت گردی کے خلاف پوری سنجیدگی سے جنگ نہ کی گئی٬ تو ایران کو خدشہ ہے کہ پورے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں کئی دہشت گرد حکومتیں اور طاقتور قوتیں وجود میں آ جائیں گی۔

خبر کے مطابق ٬ایرانی صدر کے اس موقف کا پس منظر یہ ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے جہادی شام اور عراق میں اپنے ٹھکانوں سے نکل کر شمالی افریقی ریاست لیبیا میں کافی حد تک اپنے قدم جما چکے ہیں اور انہوں نے الجزائر اور مصر تک میں بھی دہشت گردانہ حملے کیے ہیں۔فیدیریکا موگیرینی نے تہران میں اپنی موجودگی کے دوران صدر حسن روحانی کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بھی ملاقات کی جس دوران شام کے خونریز تنازعے اور اس وجہ سے پائے جانے والے علاقائی بحران پر اعلی سطحی مذاکرات کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :