عراقی وزیراعظم نے موصل آپریشن روکنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

موصل میں داعش کے قبضے کے خلاف جاری فوجی آپریشن روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا٬موصل معرکے کو اس کے منطقی انجام تک ہرصورت میں پہنچایا جائے گا٬حیدر العبادی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے موصل آپریشن روکنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصل میں داعش کے قبضے کے خلاف جاری فوجی آپریشن روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا٬موصل معرکے کو اس کے منطقی انجام تک ہرصورت میں پہنچایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرا قی وزیراعظم حیدر العبادی کاکہنا ہے کہ موصل میں داعش کے قبضے کے خلاف جاری فوجی آپریشن روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

موصل معرکے کو اس کے منطقی انجام تک ہرصورت میں پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کہ موصل میں جنگ روک دی گئی ہے۔ موصل آپریشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موصل میں لڑائی بدستور جاری ہے اور عراقی فوج نے داعش کے قبضے سے کئی اہم علاقے خالی کرالیے ہیں جب تک نینوی کا سارا علاقہ داعش سے آزاد نہیں ہوجاتا جنگ جاری رہے گی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ الشور اور اس کے قرب وجوار میں کارروائی کے دوران عین النصر قصبے کو بھی آزاد کرالیا گیا ہے اور کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور بارود سے بھری تین گاڑیاں تباہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :