جا مع مسجد سرینگر سمیت وادی کی کئی مسا جد میںنماز جمعہ پر پا بند ی مدا خلت فی الدین ہے٬جمعیت اہلحدیث

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںجمعیت اہلحدیث نے کہا ہے کہ سرینگر کی جا مع مسجد سمیت وادی کی متعدد مسا جد میںنماز جمعہ کی ادائیگی پر پا بند ی مدا خلت فی الدین ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جمعیت اہلحدیث کے ترجمان نے سر ینگرسے جاری ایک بیا ن میں کہا کہ جا مع مسجد سرینگر کے مینا ر وںکی خاموشی سے کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذ با ت مجر و ح ہو رہے ہیں اور یہ معا ملہ کسی بھی وقت سنگین صورتحا ل اختیار کر سکتا ہے۔

انہو ںنے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے بچا نے کے لئے جا مع مسجد میں نما زو ں پر پابندی کو فوراً ختم کرے اور میر وا عظ عمر فارو ق اور دیگرحریت رہنمائوں کو بلاتاخیر رہا کرے۔ جمعیت اہلحدیث نے سکولوں کی آتشز د گی پرسخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک خطرناک عمل ہے اور اس میں ملو ث افراد علم و آگہی کے پاسدار نہیں بلکہ اندھیرو ںکے محا فظ ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :