چین کا لانگ مارچ فائیو راکٹ آئندہ ماہ میں خلائی سفر پر روانہ ہوگاِ٬ تیاریاں مکمل

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چین کا لانگ مارچ فائیو راکٹ آئندہ ماہ خلائی سفر پر روانہ ہوگا٬راکٹ کے خلاء میں بھیجنے کے حتمی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں٬لانگ مارچ فائیو چین کا سب سے بڑا کیرئیر راکٹ ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے قومی دفاع کیلئے سائنس وٹیکنالوجی اور صنعتی ادارے ’’ ساسٹ انڈا ‘‘کی ریاستی انتظامیہ کے مطابق چین کے صوبہ ہونان کے وین چانگ لانچنگ مرکز میں موجود راکٹ لانگ مارچ فائیو کی خلاء میں پرواز کے حوالے سے حتمی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں٬یہ راکٹ آئندہ ماہ خلاء میں بھیجا جائے گا٬لانگ مارچ فائیو چین کا سب سے بڑا کیریئر راکٹ ہے جس میں اضافی مواد خلاء میں لے جانے کی بھرپور صلاحیت ہے٬ادارے کے مطابق یہ راکٹ جدید خلائی ٹیکنالوجی٬ماحول دوست ایندھن اور پٹرولنگ کے مستحکم نظام کا مجموعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :