چین ایک بار پھر 180ووٹ کے ساتھ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چین ایک بار پھر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ٬ 180ووٹ حاصل کیے ٬ چین کے علاوہ تیونسیا٬جنوبی افریقہ٬روانڈا٬جاپان٬ایراق٬سعودی عرب٬ہنگری٬کروشیا٬کیوبا٬برازیل٬امریکہ اور برطانیہ بھی عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بارپھر چین کو تین سال کیلئے عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا٬اس کے ساتھ تیونسیا٬جنوبی افریقہ٬روانڈا٬جاپان٬ایراق٬سعودی عرب٬ہنگری٬کروشیا٬کیوبا٬برازیل٬امریکہ اور برطانیہ بھی عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آخر تک اس کونسل سے چین کی رکنیت کی میعاد ختم ہورہی تھی تاہم چین کے حق میں 180ووٹ ڈالے گئے٬جس کے تحت چین ایک بار پھر انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔یادرہے کہ اس کونسل کا قیام 2006میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :