وسطی افریقی جمہوریہ میںپر تشدد واقعات٬6فوجیوں سمیت25افراد ہلاک٬متعدد زخمی

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:50

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) شورش زدہ افریقی ملک وسطی افریقہ جمہوریہ کے شہر بامباری میں پرتشدد واقعات میں6فوجیوں سمیت 25افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی افریقہ جمہوریہ کے شہر بامباری میں گزشتہ دو روز سے جاری پرتشدد واقعات میں 25انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان میں 6 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ بامباری کے نواحی علاقوں میں شروع مسلح واقعات میں سابق مسلم ملیشیا سیلیکا اور مسیحی نگران گروپس ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس شہر اور گردونواح میں پائی جانے والی شدید کشیدگی اور تنا کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارے نے متحارب فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ حملوں اور جوابی حملوں سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :