انقرہ میں تیزرفتار ٹرینوں کے اسٹیشن کا افتتاح

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:40

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ کے تیز رفتار ٹرینوں کیلئے نئے ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب ادروان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ کا عظیم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے اور8 منزلہ اسٹیشن کا باشکنت رائے اور کچی اورین میٹرو سے رابطہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکی کے علاوہ ہم کسی دوسری مملکت و حکومت کو نہیں مانتے اور ترک قوم غداری کا ضرور بدلہ لے گی۔