ولادی میرپیوٹن کی حلب میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے کی مخالفت

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ولادی میر پیوٹن نے شام کے شہر حلب پر دوبارہ حملے شروع کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دیمیتری پسکوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ولادی میر پیوٹن موجودہ حالات میں٬ حلب میں موجود دہشت گردوں کے خلاف ہوائی حملے دوبارہ شروع کئے جانے کو نامناسب سمجھ رہے ہیں۔دیمیتری پسکوف نے کہا کہ حلب میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع سے زخمیوں کو باہر نکالنے اور جو مسلح افراد شہر سے باہر نکلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں٬ ان کے لئے حالات فراہم کئے جا سکتے ہیں۔