شمالی کوریا کا آمر فرانس کی انگوری شراب کا شوقین

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:40

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) شمالی کوریا کا آمر محض نیوکلیئر بموں اور بیلسٹک میزائلوں کا ہی متوالا نہیں بلکہ وہ اس انگوری شراب کا بھی بے پناہ حد تک شوقین ہے جو فرانس کے جنوب مغربی معروف علاقے بارڈی ایکس میں دستیاب ہوتی ہے اور رات کے کھانے میں شراب کی 10 بوتلیں پی جاتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ماضی میں 1982 سے کم جونگ اٴْن اور اس کے گھرانے کے لیے خدمات انجام دینے والے طباخ نے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکمرانی کے ساتھ ساتھ کم جونگ اٴْن کو اپنے والد سے انگوری شراب کا شوق بھی وراثت میں ملا ہے۔ شمالی کوریا کے آمر خاندان کے لیے جاپان کے دو مشہور پکوان تیار کرنے والے جاپانی طباخ فوجیموتو کینجی کے مطابق کم جونگ اٴْن نے ایک مرتبہ رات کے کھانے پر فرانس کی بہترین اور انتہائی مہنگی شراب کی 10 بوتلیں پی ڈالیں۔

(جاری ہے)

طباخ کا کہنا ہے کہ جولائی میں جونگ اٴْن کا وزن 131 کلو گرام تک پہنچ گیا تھا۔

فوجی موتو نے اپنی کتاب "میں کم جونگ ال کا طباخ تھا" میں ذکر کیا ہے کہ سابق آمر کا بیٹا یعنی موجودہ حکمران کم جونگ اٴْن جاپانی پکوان "سوشی" کے سامنے خود پر قابو نہیں رکھ سکتا اور وہ اس پکوان کا دیوانگی کی حد تک عاشق ہے۔ مذکورہ طباخ نے فوجی موتو کا نام بطور مستعار استعمال کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :