فورسز عراق میں محاذ جنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں٬ ایران

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں جاری لڑائی میں ایرانی فورسز محاذ جنگ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالات کو باریک بینی سے مانیٹر کر رہی ہیں۔ پاسداران انقلاب کے مقرب خبر رساں ادارے’فارس نیوز‘ کی طرف سے جاری حسین سلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاسیج‘ موبلائزیشن ملیشیا عراق میں محاذ جنگ کی مکمل طور پرنگرانی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حسین سلامی نے ان خیالات کا اظہار عراق٬ ایران جنگ اور شام کی جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عراق ماضی کے عراق سے کافی مختلف ہے۔ اس وقت ہماری پاسیج فورس عراق میں موجود ہے جو بہ قول ان کے محاذ جنگ پرہونے والی پیش رفتوں کو مانیٹر کررہی ہے۔پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف نے عراق کے حوالے سے فرقہ وارانہ نوعیت کی اصطلاح استعمال کی اور کہا کہ اس وقت عراق میں اہل تشیع کی حکومت قائم ہے۔ اہل تشیع کی حکومت کی اطلاح ایران کے متشدد اور سپریم لیڈر کے مقرب عہدیدار اکثر استعمال کرتے دیکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :