آئی بی اے ایف کا ورلڈ بیس بال چمپئن شپ 2017ء کوالیفائنگ رائونڈ 11 فروری سے شروع ہوگا

پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی ٬ْ گروپ ڈی میں برطانیہ٬ اسرائیل اور برازیل کا چیلنج درپیش ہو گا

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:20

لوزان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) انٹرنیشنل بیس بال فیڈریشن (آئی بی اے ایف) کے زیر اہتمام ورلڈ بیس بال چمپئن شپ 2017ء کوالیفائنگ رائونڈ 11 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی اور اسے گروپ ڈی میں برطانیہ٬ اسرائیل اور برازیل کا چیلنج درپیش ہو گا۔ آئی بی اے ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوالیفائنگ رائونڈ میں 16 ٹیمیں میگا چمپئن شپ میں رسائی کیلئے قسمت آزمائی کریں گی٬ کوالیفائر ون ایونٹ 11 سے 14 فروری تک آسٹریلیا میں منعقد ہو گا جس میں میزبان آسٹریلیا٬ نیوزی لینڈ٬ فلپائن اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی ٬ْ کوالیفائر ٹو کی میزبانی 17 سے 20 مارچ تک میکسیکو کرے گا جس میں میزبان ملک کے علاوہ جمہوریہ چیک٬ جرمنی اور نکارا گوا کی ٹیمیں حصہ لیں گی٬ کوالیفائر تھر رائونڈ 17 سے 20 مارچ تک پاناما میں کھیلا جائیگا جس میں پاناما٬ سپین٬ فرانس اور کولمبیا آمنے سامنے ہوں گے ٬ْ کوالیفائر فور رائونڈ 22 سے 25 ستمبر تک امریکہ میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان٬ برازیل٬ اسرائیل اور برطانیہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی٬ ہرکوالیفائر رائونڈ کی فاتح ٹیم 2017ء میں شیڈول میگا چیمپئن شپ میں جگہ بنائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کینیڈا٬ چین٬ چائنیزتائپے٬ کیوبا٬ ڈومینکن ریپبلک٬ اٹلی٬ جاپان٬ کوریا٬ ہالینڈ٬ پورٹو ریکو٬ امریکہ اور وینزویلا کی ٹیمیں بہترین پرفارمنس کی بناء پر براہ راست میگا چمپئن شپ میں رسائی حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :