7500اور25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہو گی

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) 7500اور25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہو گی ۔7500روپے کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک ٬ دوسرے انعام میں50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں93ہزار کی1696انعامات ہیں۔

(جاری ہے)

25ہزار روپے مالیت کا پہلا انعام 5کروڑ کا ایک٬ دوسرے انعام میںڈیڑھ کروڑ کے تین جبکہ تیسرے انعام میں3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :