سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ( پیر)کومنعقدہونگے

صدر کی نشست پرانڈیپنڈنٹ گروپ کے فاروق ایچ نائیک ٬ پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی مد مقابل ہونگے

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ( پیر)کومنعقدہوں گے ٬صدر کی نشست پرانڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار فاروق ایچ نائیک اور پروفیشنل گروپ کے رشید اے رضوی مد مقابل ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے آج منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابات کے لئے ملک بھر میں دس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں لاہور ٬اسلام آباد٬راولپنڈی٬بہاولپور٬ ملتان ٬ سکھر ٬کراچی٬ ایبٹ آباد ٬ پشاور اورکوئٹہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے کل 2951ممبرا ن ہیں تاہم ان میں سی2466ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے اہل پائے ہیں جن میں لاہور سی1274٬ بلو چستان سے 169 ٬ خیبرپختوانخواہ سے 283 ٬ بہاول پور سے 89 ٬ راولپنڈی ‘اسلام آباد 457 اور ملتان سی194 ووٹرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار کے الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں کی جاری کردہ فہرست کے مطابق صدر کی نشست پرفاروق ایچ نائیک اور رشید اے رضوی کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر کے لئے پنجاب کی نشست پربختیار علی سیال اورمحمد طارق ملک٬خیبر پختوانخواہ سے محمد اجمل خان جدون٬محمدحبیب قریشی اور تہمینہ محب اللہ ٬بلو چستان سے جعفر رضا خان اور وسیم خان جدون اور نائب صدر کی نشست کے لئے سندھ سے غلام شبیر٬سہیل حیات خان رانا اور شکیل احمد میدان میں ہیں۔

سیکرٹری کے عہدے پر پنجاب سے آفتاب احمد باجوہ اور صفدر حسین تارڑ کے مقابلہ ہوگا۔ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر چوہدری محمد اسلم گھمن اورراجہ غضنفر علی خان ٬فنانس سیکرٹری کے لئے ارشد زمان کیا نی ٬غلام محمود چوہدری اور محمود احمد شیخ مد مقابل ہوں گے ۔الیکشن کی نگرانی چیئر مین الیکشن کمیشن/ ریٹرنگ افسر چوہدری افراسیاب خان سر انجام دیں گے جبکہ پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :