اسلم بھٹی کو آسیان فورم اور نانیانگ فائونڈیشن کاخصوصی ایلیچی اور ممبر منتخب کر لیا گیا

2017میںفلپائن میں منعقدہ بین الاقوامی آسیان ایلیٹ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستانی شہری اسلم بھٹی کو دنیا بھر کے دانشوروں ٬تاجروں٬ صنعتکاروں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنیوالی مشرق بعید کے ممالک پر مشتمل آسیان فورم اور نانیانگ فائونڈیشن کاخصوصی ایلیچی اور ممبر منتخب کر لیا گیا ۔اسلم بھٹی 2017میںفلپائن میں منعقدہ بین الاقوامی آسیان ایلیٹ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس میںدنیا بھر سے 200سے زائد مندو بین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

فورم اور فائونڈیشن کے چیئر مین مسٹر آندر ے کا وک کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی ایک اہم معیشت اور ملک ہے اس کی شمولیت سے فورم مزید مضبوط ہو گا ۔اسلم بھٹی معروف کالم نگار ٬صحافی اور مصنف ہونے کے علاوہ ترکی پاکستان بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں ۔انہوںنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ان کی کوشش ہو گی کہ وہ پاکستان کا مثبت اور پر امن چہرہ اور تصور اجاگر کریں اور دنیا بھر کے دانشوروں ٬میڈیا٬ تاجروں ٬سرمایہ کاروں ٬صنعتکاروں اور نوجوانوں کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :