بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں115 دن گزارنے والے خلاء باز بحفاظت زمین پر پہنچ گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

آستانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں115 دن گزارنے کے بعد تین ممالک سے تعلق رکھنے والے خلاء باز بحفاظت واپس زمین پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا ٬ روس اورجاپان سے تعلق رکھنے والے تینوں خلاء بازوں نے بین الاقوامی خلائی مرکز میں 115 دن گزارے ۔ یہ خلاء باز گذشتہ روز وسط ایشیائی ریاست قزاخستان کے جنوب مشرقی علاقے میں بحفاظت واپس پہنچے ۔ یہ منظر ناسا کے ٹی وی چینل نے براہ راست دکھایا ۔ اس مشن کے دوران خلاء بازوں نے ڈی این اے کو خلاء میں ترتیب سے رکھنے کا تجربہ کیا۔