آئس لینڈ٬انتخابات میں پائریٹس پارٹی کی قیادت میں اتحاد کی کامیابی

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

ریک جاویک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) آئس لینڈ کے انتخابات میں پائریٹس پارٹی کی قیادت میں اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں پائریٹس پارٹی کی قیادت میں اتحاد نے 63 رکنی ایوان میں 12 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی ہے ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق پائریٹس اتحاد مرکزی دھارے کی سیاست کے خلاف ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکس سکینڈل کے بعد ملک میں وسط مدتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔