جیمز بونڈ خفیہ جاسوس نہیں بن سکتا٬برطانوی انٹیلی جنس چیف

کامیاب جاسوسی فلمو ںمیں کام کرنے والے عملی میدان میں جاسوسی نہیں کرسکتے٬انٹرویو

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)برطانوی انٹیلی جنس ادارے’ایم آئی 6‘ کے سربراہ الیکس ینجر نے کہا ہے کہ 007 ایجنٹ برطانیہ کا جاسوس نہیں بن سکتا۔برطانوی انٹیلی جنس چیف ’ایم آئی 6‘ کے سربراہ الیکس ینجر نے برطانوی خبرررساں ادارے کودیئے گئے ایک انٹرویومیں کہاکہ ایک جاسوس میں سخت ترین اخلاقی اور جسمانی چیلنجز سے نمٹنے اوردنیا کے انتہائی مشکل ماحول میں زندگی گذارنے کی صلاحیت ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مگر کوئی فلمی شخصیت بھلے وہ فلموں میں خفیہ جاسوسی کے مناظر کی اداکاری کرنے میں ماہر ہوعملی طور پر جاسوس نہیں بن سکتا کیونکہ وہ ایسی اخلاق اور جسمانی صلاحیت کی ڈھال سے محروم ہوتا ہے۔الیکس ینجر کا کہنا تھا کہ ’ایم آئی 6‘ یا کسی بھی دوسرے جاسوسی ادارے سے وابستہ شخصیات مختصر اخلاقی سفر طے نہیں کرتے۔ اس لیے یہ کہنا ممکن نہیں جیمز بونڈ برطانوی خفیہ ادارے میں خفیہ جاسوس رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ایم آئی 6‘ کے جاسوسوں میں جس درجے کی بہادری٬ ہمت اور ثابت قدمی ہونی چاہیے ان سے جیمزبونڈ محروم ہے۔ کامیاب جاسوسی فلموں ’گولڈ فنگر‘‘٬ ڈکٹورنو‘‘ اسکائی فول اور ‘اسپیکٹر‘‘ میں کام کرنے والے عملی میدان میں جاسوسی نہیں کرسکتے۔