دبئی: بیوی نے اپنے آشناء کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگا کر زندہ جلاد یا

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:45

دبئی: بیوی نے اپنے آشناء کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگا کر زندہ جلاد یا

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اکتوبر 2016ء) :القصیص کے علاقے میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔القصیص پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں انڈسٹریل علاقے میں انہیں ایک جلی ہوئی مسخ شدہ لاش ملی جس کے بعد اس کی تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ایک اماراتی شخص کی لاش ہے ۔ پولیس نے تحقیقا ت کے بعد اس ایک اماراتی خاتون کو بتایا کہ اس کے شوہر کی لاش ملی ہے ۔

جس کے بعد پولیس کو تحقیقات میں یہ پتہ چلا کہ جل کر مرنے والے شخص کی بیوی ہی اس کے قتل میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیوی نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ اس کے اپنے شوہر کے دوست کے ساتھ ناجائز تعلقات ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد وہ اکثر آپس میں ملتے تھے ۔ اس بات کا شوہر کو علم ہو ا تو اس نے روکا لیکن وہ اس کو اپنے شوہر کے دوست کے ساتھ محبت ہوگئی ۔ وہ اسے نہیں چھوڑنا چاہتی تھی ۔ پھر اس نے اپنے آشناء کے ساتھ مل کر شوہر کو ٹھکانے لگانے کا پروگرام بنایا ْ۔واقعہ کے دن اس کے اشناء نے مل کر دونوں کو آگ لگا دی ۔ لیکن وہ پولیس سے بچ نہ سکے ۔ پولیس ذرائع ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔