مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے 18 حامیوں کو 15 سے 25 سال تک قید کی سزائیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:10

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 18 حامیوں کو 15 سے 25 سال تک قید کی سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی فوجداری عدالت نے اگست2013ء میں بدامنی پھیلانے اور اور مسلح تصادم میں حصہ لینے کے الزام میں یہ سزا سنائی ہے جن میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔عدالت نے 2 حامیوں کو 25 اور 16 کو 15 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔عدالت نے اسی کیس میں 86 افراد کو بری بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ جولائی 2013ء میں صدر مرسی کو بڑے احتجا جی مظاہرے کے بعد فوج نے اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :