ٹیسلا نے چھتوں پر لگنے والی شمسی توانائی کے پینل والی ٹائلز متعارف کروادیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:10

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے چھتوں پر لگنے والی شمسی توانائی کے پینل والی ٹائلز متعارف کروادیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر لاس ایجنلس میں ٹی وی شو ڈیسپریٹ ہاؤس وائزز کے سیٹ پر ان ٹائلز کی نمائش کی گئی ہے۔ ٹیسلا حال ہی میں مشکلات کی شکار شمسی توانائی کی کمپنی سولر سٹی کا کنٹرول سنبھالنے والی ہے۔تاہم ٹیسلا میں سرمایہ کاری کرنے والے بہت سے افراد نے ایلون مسک کی جانب سے سولر سٹی کو خریدنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسلا برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے۔