جرمن چانسلر اتحادی جماعت کرسچن سوشل یونین کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل باویریا صوبے سے تعلق رکھنے والی اپنی اتحادی جماعت کرسچن سوشل یونین کی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گی۔جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں مہاجرین کی آمد پر باویریا کی سیاسی پارٹی جرمن چانسلر کی ناقد بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس پارٹی کے سربراہ ہورسٹ زیہوفر اور چانسلر مرکل کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ میونخ منعقدہ پارٹی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ کئی برسوں کی وہ روایت ٹوٹ گئی٬ جس میں کرسچن ڈیموکریٹ یونین کا سربراہ باویریا کی سیاسی جماعت کی کانفرنس میں شریک ہوتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :