’’اے دل ہے مشکل‘‘ شاہ رخ کو دیکھتے ہی آتش بازی

فلموں کے بٴْرے کاروبار سے شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد پر کوئی فرق نہیں پڑا

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو ’کنگ خان‘ کہا جاتا ہے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی فلمیں باکس آفس پر کچھ زیادہ کمال نہیں دکھا پا رہیں جن میں ’فین‘ اور ’دل والے‘ شامل ہیں٬ لیکن ان فلموں کے بٴْرے کاروبار سے شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے اپنے قریبی دوست کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی ایک منفرد کردار ادا کیا ہے اور رپورٹس کے مطابق وہ اس فلم میں ایشوریا رائے کے سابق شوہر کے کردار میں نظر آئے۔

شاہ رخ خان کے اس سین کا ان کے مداحوں میں کافی چرچا تھا اور ہندوستان کے شہر مالیگاؤں میں جب اس فلم کی نمائش کی گئی تو شاہ رخ خان کے اسکرین پر جلوہ گر ہوتے ہی سینما گھر میں آتش بازی شروع ہوگئی۔انسٹاگرام پر’’ٹرول ایس آر کے ہیٹرز‘‘ کے نام سے بنائے گئے ایک اکاؤنٹ نے یہ ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھاکہ شاہ رخ خان کے اسکرین پر آتے ہی شائقین کا ناقابل یقین ردعمل٬ اگر ابھی ایسا ہے تو فلم ’رئیس‘ کے ریلیز ہونے پر کیا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :